ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / رام نگر: اساتذہ اپنے پیشہ کے متعلق ہمیشہ فخر محسوس کریں : سید تنویر احمد

رام نگر: اساتذہ اپنے پیشہ کے متعلق ہمیشہ فخر محسوس کریں : سید تنویر احمد

Mon, 29 Nov 2021 20:13:48    S.O. News Service

رام نگر :29؍نومبر(ایس اؤ نیوز)اساتذہ ملک کے معمار اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے والے مربی ہوتے ہیں۔اساتذہ اپنے پیشہ سے متعلق ہمیشہ یہ فخر محسوس کریں  یہ کوئی معمولی مقام نہیں جو ہمیں اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بطور امتحان عطا کیا ہے۔ ہمارے پاس پڑھنے والا ہر بچہ یا بچی ہماری آخرت کے نجات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ خدا نخواستہ اگر ہم نے ان کی تربیت میں کوتاہی برتی تو اللہ کے یہاں جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سید تنویر احمد سکریٹری برائے  تعلیم جماعت اسلامی ہند نے  کیا۔

وہ یہاں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک اور رحمانیہ اسکول کے اشتراک سے منعقدہ ’ٹیچرس ٹریننگ پروگرام‘ میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کررہے تھے۔ ریاض احمد رون سکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک نے افتتاحی کلمات اور اڈوکیٹ بشیر احمد رکن عاملہ رحمانیہ اسکول نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سید اسلم پاشاہ ناظم اضلاع جماعت اسلامی ہند کے ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام ہوا۔


Share: